ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : گانجہ فروشی ریکیٹ کے مزید 3 ملزمین گرفتار

منگلورو : گانجہ فروشی ریکیٹ کے مزید 3 ملزمین گرفتار

Fri, 13 Jan 2023 00:02:44    S.O. News Service

منگلورو 12/ جنوری (ایس او نیوز) سٹی پولیس نے گانجہ نوشی اور اس کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹوٹنٹس اور ڈاکٹروں کے جس ریکیٹ کا حال ہی میں پردہ فاش کیا تھا اس میں شامل مزید تین ملزمین کو گرفتار کیا گیاہے۔

گرفتار کیے گئے ملزمین کی شناخت کسبا بینگرے کے رہنے والے محمد افرار، کیرالہ کوچی کے رہنے والے ایڈون دیو اور ٹمکور کے رہنے والے ہرشا کمار کے طور پر کی گئی ہے ۔ پتہ چلا ہے کہ محمد افرار شہر میں فروٹ کی دکان میں کام کرتا ہے، ایڈون دیو ڈی فارما فائنل ایئر اور ہرشا کمار ایم ڈی پیتھولوجی فائنل ایئر کا طالب علم ہے ۔ 

یاد رہے کہ گانجہ نوشی اور فروشی کے الزام میں کل ہی پولیس نے ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کی ایک ٹولی کو گرفتار کیا تھا ۔ اس سے قبل 8 جنوری کو برطانوی شہریت رکھنے والے ہندوستانی نژاد طالب علم کو اسی الزام میں گرفتار کیا تھا اور پولیس کے مطابق اسی کے بیان کی روشنی مزید کارروائی کی جا رہی ہے ۔
 


Share: